(Digital Love) ڈیجیٹل لو پہلی قسط سیف : "یار قسم سے بس دیکھ کے ڈیلیٹ کردوں گا سحر: "تمھیں پتا ہے سیف میں ایک اچھی فیملی سے ہوں ، میں نے آج تک کسی انجان انسان سے فیس بک پہ بات تک نہیں کی ۔۔ تم پہلے شخص ہو جسکی باتیں دوسروں سے الگ لگی ۔۔ اسی لئے تو میں تمھیں پسند کرتی ہوں” ۔۔ سیف : "یار اسی لئے تو کہا میرا یقین رکھو میری اپنی بھی ماں بہنیں ہیں ، اگر میں تمھاری پک کے ساتھ کچھ غلط کروں گا تو میرے ساتھ بھی غلط ہوسکتا ہے۔” سیف اور سحر کی فیس بک پہ ایک ہفتے پہلے ہی بات ہوئی تھی۔ اور اتنے کم عرصے میں دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے۔ اور آج سیف نے موقعہ دیکھ کے سحر کی پک کی ڈیمانڈ کردی۔ سحر: ” یار تم سمجھ نہیں رہے سیف ۔۔” سیف: "اوکے یار مرضی ہے تمھاری تم شائد مجھے غلط انسان سمجھتی ہو” اور تاش کا آخری پتا پھینکا گیا ۔۔۔ "اچھا بابا ناراض نہ ہو میں بھیجتی ہوں” اور پھر چہرے پہ شاطرانہ مسکراہٹ نمودار ہوئی۔ میسینجر میں سحر کی کسی ایونٹ کی تصویر نمودار ہوئی ۔ سیف کی نظریں سکرین پہ جمی ہوئی تھی "یار یہ تو میری توقع سے زیادہ حسین ہے ،...